کیا آپ کو پتہ ہے ہماری زمین بھی ایک بڑے مقناطیس کی طرح ہے اور دیگر مقناطیسوں کو اپنے شمالی قطب کی جانب کھینچتی ہے۔ آپ اس تجربے سے یہ معلوم کرسکتے ہیں۔
کرنے کے کام
پانی سے بھرے پیالے میں کاغذ کا ٹکڑا رکھیں۔ اس پر ایک مقناطیسی سوئی بھی رکھ دیں۔ اب جس جگہ وہ رخ کررہی ہے، پیالے پر مارکر سے نشان لگائیں۔
یہی کام کاغذ کا ایک اور ٹکڑا رکھ کر کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ دونوں سوئیاں ایک ہی جانب رخ کررہی ہیں جو کہ شمال اور جنوب کی لکیر میں ہے۔
شمال کی سمت کیسے معلوم کریں
یہ معلوم کرنے کے لیے شمال کس طرف ہے آپ قطب نما بھی استعمال کرسکتے ہیں اور اپنے سایے سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔ آدھے دن میں دھوپ میں آئیں۔ اگر آپ دنیا کے اس حصے میں رہتے ہیں جو خط استوا کے شمال کی طرف ہے تو پھر سایہ شمال کی جانب ہوگا۔ جب کہ خط استوا کے جنوب کی طرف رہنے والوں کا سایہ جنوب کی طرف ہوگا۔
مقناطیسی قطب شمالی اور جغرافیائی قطب شمالی کا فرق
پندرہویں صدی کے دوران یہ معلوم ہوا کہ مقناطیس بالکل زمین کے قطب شمالی کی طرف رخ نہیں کرتا۔ یعنی جغرافیائی اور مقناطیسی قطب شمالی میں تھوڑا سا فرق موجود ہے۔ درحقیقت مقناطیسی قطب شمالی زمین پر موجود قطب شمالی سے ایک ہزار میل کے فاصلے پر موجود ہے۔ قطب نما میں ان دونوں کے درمیان بننے والے زاویے کو “انحراف” کہا جاتا ہے
Slide #2 Content